بنگلور:14/دسمبر(ایس او نیوز) بنگلور سٹی سنٹرل پولیس نے دھوکہ دہی کے الزامات پر ایک خاتون سمیت 5افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 9لاکھ روپے برآمد کئے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت سلیم خان ' شمائیل بیگ ' محمود بیگ ' زینب اور سدرشن کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ ان افراد نے متاثرین سے خواہش کی کہ وہ نئی 2000روپے کی نوٹ لائیں اور اس کے بدلے میں وہ 500روپے اور ایک ہزار روپے کی ممنوعہ نوٹس دیں گے اور دو لاکھ روپے اضافہ بھی دیا جائے گا۔جب متاثرین رقم لے کر پہنچے تو ان افراد نے 10لاکھ 60ہزار روپے کی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے 9لاکھ روپے برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔